آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیا

اتوار 28 نومبر 2021 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے سرگودھا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے آرپی او سرگودھا کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

راؤ سردارعلی خان نے صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کاروائیوں کی خود نگرانی کریں۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں سے گذارش ہے کہ قانون شکن عناصر کو اپنی خوشیوں میں شامل نہ کریں اور جہاں کہیں ہوائی فائرنگ کا واقعہ نظر آئے فورا 15پر متعلقہ پولیس کو اطلاع کریں تاکہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔