اسلامی تحریک پاکستان کااین اے 133کے ضمنی انتخاب میں (ن)لیگ کی حمایت کااعلان

اتوار 28 نومبر 2021 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) اسلامی تحریک پاکستان نے این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی تحریک کے تمام ووٹر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کوووٹ دیں اورانشاء اللہ شائستہ پرویز ملک کو بھاری ووٹوں سے کامیا ب کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دونوں جماعتیں پاکستان میں آئین کی حکمرانی جمہوری اقتدار کی مکمل بحالی اور پاکستان میں صاف ، شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ این اے 133میں اسلامی تحریک پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد نہ صرف شائستہ پرویز ملک کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرے گی جمہوریت کی مضبوطی میںکلیدی کردار ادا کرے گا ۔