ن لیگ این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دلوا رہی ہے‘حسن مرتضی ٰ

اتوار 28 نومبر 2021 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دلوا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ چھانگا مانگا کی سیاست سے باز نہیں آ سکتی ،پیپلزپارٹی این اے 133 ضمنی الیکشن میں نوٹ کا مقابلہ نظریے سے کرے گی پیپلزپارٹی ووٹ کی خرید و فروخت پر یقین نہیں رکھتی،ووٹر اور ووٹ کو عزت صرف پیپلز پارٹی ہی دیتی ہے،این اے 133 ضمنی الیکشن انشااللہ پیپلزپارٹی جیت رہی ہے۔