بیٹل ایکس پولو کپ سپانسرڈ بائی فیصل بینک ٹیم ری مائونٹس نے جیت لیا

اتوار 28 نومبر 2021 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) لاہور گیریژن پولو گرائونڈز کے زیراہتمام بیٹل ایکس پولو کپ سپانسرڈ بائی فیصل بینک ٹیم ری مائونٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم باڑیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق فوٹریس سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل مقابلے کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی سابق آرمی چیف جنرل (ر) جہانگیر کرامت، ، فیصل بینک کے ہیڈ کوآپریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینک علی وقار، جنرل آفیسر کمانڈ 11 ڈو میجر جنرل ایزد حسین ، کمانڈنٹ مونا بریگیڈیئر نعیم، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری کرنل (ر) طارق احمد ، لاہور ڈیری فارمز سے کرنل تبسم، میجر (ر) بابر محبوب،اداکار شان شاہد، اداکار فردوس جمال،اداکارہ مہک اور فیملیز اور بچے سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ ٹیم ری مائونٹس نے مسلسل دوسرے ہفتے آٹھ گول ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی۔ بیٹل ایکس فائنل میں انہوں نے ری مائونٹس کی ٹیم کو 6-4.5 سے ہرا دیا۔ ٹیم ری مائونٹس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے تین، سوار نعیم نے دو، اے ایل ڈی عمران شاہد نے ایک گول سکور کیا۔ ٹیم باڑیز کی طرف سے ارنیسٹو ٹروٹز نے تین اور حمزہ مواز خان نے ایک گول سکور کیا۔

قبل ازیں سب جناح پولو فیلڈ میں کھیلے گئے سب سڈری فائنل میں ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے نیوایج /رضویز کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-5 سے ہرایا۔ ریجاس ڈویلپمنٹ/ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا تین، ممتاز عباس نیازی نے دو جبکہ صوفی عامر نے ایک گول سکور کیا۔ نیوایج /رضویز کی طرف سے تھامس نے تین جبکہ بابر نسیم اور تراب رضوی نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں یونیورسٹی آف لاہور سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد کھلاڑیوں اور اداکاروں میں گھل مل گئی۔ میچ سے قبل نیزا بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی بینڈ نے بھی میوزیکل دھنوں سے لوگوں کے دل موہ ملیے۔ اختتامی تقریب میں جنرل جہانگیر کرامت سے انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :