پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیں گی، ان ہائوس تبدیلی کا امکان ہے ،خورشید شاہ

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کے رہنما کا انٹرویو

اتوار 28 نومبر 2021 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیں گی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں خورشید شاہ نے کہا کہ استعفے دینے کے بجائے ان ہائوس تبدیلی کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔پی پی رہنما نے کہا کہ ان ہائوس تبدیلی ہوئی تو پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ لینے کا کہے گی۔