Live Updates

پاکستان کی سلامتی اوردفاع کیلئے نیلم سے بھمبر تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، سر دار تنویر الیاس

آزادکشمیر پاکستان کادفاعی حصار ہے،معدنیات سے مالامال نیلم ویلی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کاکڑااحتساب کرینگے،ضلع نیلم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیلم کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،نیلم میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کومشاورت میں شامل رکھیں گے۔، اجتماع سے خطاب

اتوار 28 نومبر 2021 20:20

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) آزاد کشمیر کے موسٹ سینئر وزیر/وزیر فزیکل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی اوردفاع کیلئے نیلم سے بھمبر تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،آزادکشمیر پاکستان کادفاعی حصار ہے،معدنیات سے مالامال نیلم ویلی کو بے دردی سے لوٹنے والوں کاکڑااحتساب کرینگے،ضلع نیلم کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیلم کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،نیلم میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کومشاورت میں شامل رکھیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ رورز یہاں شاردہ بوائز ڈگری کالج کے گرانڈ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پانچ سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ، شاردہ میں خوبصورت گیسٹ ہاس کی بلڈنگ، پریس کلب کی بلڈنگ، تابٹ میں بی ایچ یو کی تعمیر، طلبہ کومفت کتب کی فراہمی سمیت سفاری پارک کی تعمیر، شاردہ میں رابطہ پل کی تعمیر، شاردہ میں موزیم کی تعمیر کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکن آپس میں اتفاق واتحاد قائم رکھیں۔

عوامی جلسے سے جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اازاد کشمیر وچئیرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پیر مظہر سعید شاہ، ممبر اسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی،سابق وزیر الحاج سردار گل خنداں، سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس خان،میاں اخلاق الرسول مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار محمد اسرائیل قاضی، ممبران گورننگ باڈی سردار مرتضی، سردار ارشاد محمود، ذوالفقار عباسی، راجہ سبیل، آسیہ رفیق ایڈووکیت، محترمہ شمائلہ حیدر، ضلعی صدر تحریک انصاف نیلم سید صداقت حسین شاہ، سابق ایڈمنسٹریٹر عبدالرشید خان، خاتون رہنما محترمہ لائبہ کوثر و دیگرنے بھی خطاب کیا۔

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار محمد اسرائیل قاضی نے جلسے کی میزبانی کرتے ہوئے صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر موسٹ سینئر وزیرسردار تنویر الیاس،جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر وچئیرمین وزیراعظم عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، ممبران گورننگ باڈی و دیگر مہمانان کا غازیوں اور شہدا کی سرزمین ملکہ حسن وادی نیلم آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نیلم کے لوگوں کے مطالبات سامنے رکھے۔

عوامی اجتماع سے موسٹ سینئر وزیرسردار تنویر الیاس نے کہا کہ نیلم ویلی کے لوگ ایل او سی کے اس طرف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن کے مقابلے میں کھڑے، اس شجاعت اور جرات پرہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھمبر سے تابٹ تک کشمیر کے عوام پاک افواج کیساتھ کھڑے ہیں نیلم کے عوام ہمیشہ پاک فوج کاہراول دستہ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد وزیراعظم پاکستان عمران خان ہیں۔

ہم سب ان کے کارکن ہیں ہم سب لوگوں کوایک پلیٹ فارم پراکھٹا ہونا چائیے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نیلم ویلی کی خصوصی تعمیروترقی کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات عمل میں لانے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے حوالہ دیکر کہاکہ شاردہ میں وزارت سیاحت کے زیراہتمام ایک عالی شان بلڈنگ تعمیر کرائی جائے گی جس کاافتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان کرینگے۔

شاردہ میں ایک میوزیم تعمیر کرائیں گئے۔ شاردہ میں پختہ رابطہ میں تعمیر ہوگا۔ جس کی یہاں ناگزپرضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سکولوں کواپ گریڈ کرنے کااعلان کیاجاچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ شاردہ میں ایک سفاری پارک تعمیر کرایاجائیگا۔ این او سی کے بغیر شاردہ میں کوئی بلڈنگ نہیں بنے گی اس کے لیے نیلم ترقیاتی ادارہ بورڈ میں ایک آرٹیکلچرانجینئر تعینات ہوگا۔

دریائے نیلم کو سیوریج کاپانی جانے سے روکنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں گئے۔ اور یہاں پر سیورئج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر ہوں گئے۔ نیلم ضلع میں صفائی کویقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں گئے۔، یہاں سیوریج کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں گئے۔گندگی پھیلانے والے کو پانچ ہزار سے پندرہ ہزار اور تین ماہ قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سبزدرختوں کی کٹائی پرمکمل پابندی ہے۔ اور خشک درختوں کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر، کالج پرنسپل، ڈی ایف او اور مقامی شہری کمیٹی کانمائندہ ہوگا۔ اکلاس کے ریٹائرڈ متاثرہ ملازمین کو حکومت کسی اور مد سے بقایاجات اداکریگی۔ انہوں نے کہاکہ نیلم میں بجلی کی پیدوار کا خصوصی پراجیکٹ لگائے اور اس سے حاصل شدہ بجلی پر سبسڈی کی فراہمی کیلئے معاملہ کابینہ میں لے جایاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہاں لوگوں کو متبادل زرائع کی فراہمی سے جنگلوں کے تحفظ میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ نیلم ضلع جملہ تعمیر وترقی کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ز پرمشتمل کمیٹی بناکر ان کی مشاورت سے پراجیکٹس بنائے جائیں گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات