پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا

اتوار 28 نومبر 2021 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پولیس نے ریڈ زون کے قریب دھرنے پر بیٹھے ینگ ڈاکٹروں سمیت 19 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف سڑک بند کرنے، کریمنل لا آرڈیننس اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور دیگر افراد تقریبا ایک ہفتے سے ریڈ زون کے قریب مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے تھے جب کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج اور دھرناختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔