اومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشن

بیشترمریض 40 سال سے کم عمر تھے ، ان میں سے نصف افراد غیر ویکسین شدہ تھے، ڈاکٹر اینجیلک کوئیٹزی کی گفتگو

اتوار 28 نومبر 2021 22:00

اومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر اینجیلک کوئیٹزی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں اور وہ ہسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحت یاب ہو رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کوئیٹزی نے کہاکہ گذشتہ 10 روز میں کورونا کی نامعلوم علامات کے ساتھ تقریباً 30 مریضوں کا معائنہ کیا، متاثرہ افراد کو غیر معمولی شدید تھکاوٹ کی شکایت تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرکوئیٹزی کا کہنا تھا کہ بیشترمریض 40 سال سے کم عمر تھے اور ان میں سے نصف افراد غیر ویکسین شدہ تھے۔ انہوںنے کہاکہ کچھ مریضوں میں پٹھوں کے درد، گلے کی خراش، خشک کھانسی اور بخار کی علامات تھیں۔انہوں نے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کیخطریکی شدت اورپھیلاؤ کا تعین ابھی نہیں ہوا، یقینی طورپریورپ میں کورونا کا یہ ویرینٹ پہلے سے موجود ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں حالیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں تین تہائی اومی کرون کے کیسز بتائے جارہے ہیں اور ان میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :