کویت ؛ ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ گاڑی میں سرعام فحش حرکات کرتے پکڑے گئے

ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر اس سیٹ کو پیچھے کی طرف جھکا کر ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار میں مصروف تھے‘ دونوں کو ملک بدر کردیا جائے گا

Sajid Ali ساجد علی پیر 29 نومبر 2021 11:16

کویت ؛ ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ گاڑی میں سرعام فحش حرکات کرتے ..
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2021ء ) خلیجی ملک کویت میں ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ گاڑی میں سرعام فحش حرکات کرتے پکڑے گئے ، دونوں کو ملک بدر کرنے کی سزا سنادی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے علاقے سالمیہ میں ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی اور اس کی گرل فرینڈ اپنی کار کے اندر فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑے گئے ، جہاں ایشیائی باشندہ اور اس کی گرل فرینڈ سامنے والی سیٹ پر بیٹھ کر اس سیٹ کو پیچھے کی طرف جھکا کر ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار میں مصروف تھے ، جن کو وہاں سے گزرنے والے ایک کویتی شہری نے دیکھ لیا اور اپنے موبائل سے ویڈیو کلپ بناکر سکیورٹی فورسز کو فراہم کردیا ، سکیورٹی فورسز نے تمام تر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد ایشیائی باشندے اور اس کی گرل فرینڈ کو ملک بدر کرنے کے لیے قانونی کاروائی کرلی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خلیجی ممالک میں خواتین کا احترام ، ان کی عزت اور وقار لازمی ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے ، اس حوالے سے بہت سخت قوانین نافذ ہیں ، خصوصاً خواتین پر جنسی حملہ کرنے ، ہراسگی کا نشانہ بنانے اور ان کے بارے میں بے ہودہ گفتگو کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے ، اسی طرح سعودیہ میں ریاض پولیس نے خواتین کی تصاویر بنانے اور ان کے ساتھ بے ہودہ گفتگو کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو سعودی شہری ہے اور ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی خدمات انجام دیتا ہے۔

ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا ہے کہ ریاض میں خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ بدکلامی کرنے اوران کی تصویریں بنانے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق ریاض کے ایک علاقے میں خواتین کا ایک گروپ سائیکلنگ کر رہا تھا ، جب ان کا گزر اس سیکیورٹی گارڈ کے پاس سے ہوا تو ملزم ان پر بے ہودہ فقرے کستا رہا اور اپنے موبائل فون سے ان کی تصاویر بھی بناتا رہا ، ملزم نے کچھ سائیکل سوار خواتین سے بدکلامی بھی کی ، اس واقعے کی شکایت موصول ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سرکاری استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔