شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے

52 سالہ وارن اپنے بیٹے جیکسن کیساتھ 300 کلو وزنی موٹر سائیکل چلا رہے تھے، حادثے میں لیجنڈری لیگ سپنر 15 میٹر تک گھسیٹے گئے ،انکا بیٹا محفوط رہا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 نومبر 2021 11:57

شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2021ء ) سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں، گزشتہ روز پیش آنے والے موٹر بائیک حادثے میں شین وارن کا پاؤں ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا۔ شین وارن کو ٹانگوں، ٹخنوں اور کولہوں پر زخم آئے اور انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے شین وارن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 52 سالہ شین وارن اپنے بیٹے جیکسن کے ساتھ 300 کلو وزنی موٹر سائیکل چلا رہے تھے، حادثے میں شین وارن 15 میٹر تک گھسیٹے گئے جبکہ اُن کا بیٹا اس حادثے میں محفوط رہا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2019ء میں سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے سبب ایک سال ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔                                                                                                                   

متعلقہ عنوان :