ہائیکورٹ نے کنزیومر کورٹ کی منڈی بہاوالدین کے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر کو سنائی گئی تین ماہ کی قید کافیصلہ معطل کر دیا

پیر 29 نومبر 2021 12:27

ہائیکورٹ نے کنزیومر کورٹ کی منڈی بہاوالدین کے ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے کنزیومر کورٹ کی جانب سے منڈی بہاوالدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سنائی گئی تین ماہ کی قید کے فیصلے کو معطل کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی اپیل پر سماعت کی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروںنے موقف اپنایا کہ کنزیومر کورٹ کا سزا کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے ، فاضل عدالت سزا کے خلاف اپیل منظور کر کے سزا کالعدم قرار دے ۔چیف جسٹس محمدامیر بھٹی نے کہا کہ اگر کسی عدالت کے پاس اختیار نہیں ہے وہ نوٹس لے لیتی ہے تو اپیل کنندگان اگلے فورم پر جا سکتے ہیں ۔اس کا بہتر طریقہ ہوتا ہے آپ دائرہ اختیار کو اگلے فورم پر چیلنج کر لیتے ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ جج بھی آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے کا پابند ہے۔