تجاوزات کیخلاف آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 29 نومبر 2021 12:27

تجاوزات کیخلاف آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) نے تجاوزات مافیا کے خلاف فوری آپریشن کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جگہ جگہ تجاوزات قائم ہیں ،انتظامیہ نے تجاویزات مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،انتظامیہ کی ملی بھگت کے بغیر تجاوزات قائم کرنا ممکن نہیں۔اسلام پورہ،سرکلر روڈ،لوہاری،انارکلی بازار اوراچھرہ سمیت پورا لاہور تجاوزات سے گرا ہوا ہے، تجاوزات کی وجہ سے عوام فٹ پاتھ پر بھی نہیں چل سکتے۔مطالبہ ہے کہ تجاویزات مافیا کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے ۔