Live Updates

ن لیگ اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی

عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے سابق مشیر وزیراعلیٰ عمران آفریدی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 29 نومبر 2021 12:18

ن لیگ اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 29 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرا لی۔ عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے سابق مشیر وزیراعلیٰ عمران آفریدی نے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ عمران آفریدی نے باڑہ تحصیل میں جلسے کے دوران ن لیگ میں شمولیت اختیار کی،شمولیتی جلسے میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے شرکت کی جہاں عمران آفریدی نے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں۔عمران خان پاکستانی عوام پر ٹیکس لاگو کرکے آئی ایم ایف کو خوش کر رہے ہیں۔حکومت نے اشیاء مہنگی کرکے غریب عوام کو خودکشییوں پر مجبور کیا جب کہ پی ٹی آئی حکومت  عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں امیر مقام نے کہا تھا کہ عمران نیازی اور اس کے ٹولے نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، پی ایم ہاوس کو جھوٹ کی یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے،اور وہی سے ڈگریاں جاری کی جا رہی ہے اور بڑی دلیری سے دن کو رات اور رات کو دن کہہ کر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عمران نیازی کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتوں نے قرضے لئے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ نواز شریف کے دور حکومت میں گیارہ ہزار ارب قرضے لئے گئے جس سے 200 کلو میٹر موٹر ویز ، 11000 میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ،مگر عمران نے 3 سالوں میں 15000 ارب قرضہ لیکر چینی،آٹا،ڈیزل چوری کی نظر کی وہ پشاور ہزار خوانی میں پشاور سٹی مئیر کیلئے نامزد امیدوار نیک زادہ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر ریے تھے، جلسہ سے سٹی ڈسٹرکٹ صدر ملک ندیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات