پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے نواحی علاقہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ نوجوان ذیشان عباس کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

Zia Syed ضیا سید پیر 29 نومبر 2021 12:54

پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے نواحی علاقہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ..
لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2021ء) پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے نواحی علاقہ میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ نوجوان ذیشان عباس کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا. ذیشان عباس اپنی فیملی کے ہمراہ ایمادورہ کے قریب میم مارتینز شاپنگ سنٹر کے قریب رہائش پذیر تھے اور ذیشان کومیم مارتینز شاپنگ سینٹر میں رات 8 بجے کے قریب قتل کیا گیا جب وہ اپنی دوکان میں موجود تھا .

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قاتل افراد لوٹ مار اور قتل کی واردات کے بعد مقتول کے گھر بھی گے اور مقتول کے بیوی بچوں کو بھی حراساں کیا. قتل کی واردات کی خبر ملتے ہی پاکستانی کمیونٹی کے راہنما اور پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی میڈیا کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی .  آئے روز ہونے والے سانحات کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے. جب کہ پولیس نے مختلف افراد سے اس سلسلے میں تفتیش بھی کی ہے.

متعلقہ عنوان :