بارسلونا ٹرانسپورٹ سیکٹر کے "گوندل گروپ"  کی تقریب

پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر کا تقریب سے خطاب۔  گروپ کی فیڈریشن میں اعلانیہ شمولیت

Syed Sheraz سید شیراز پیر 29 نومبر 2021 12:55

بارسلونا ٹرانسپورٹ سیکٹر کے "گوندل گروپ"  کی تقریب
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2021ء) بارسلونا میں شعبہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کے بڑے کاروباری سیکٹر سے گوندل گروپ نے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں اسپین میں پاکستانیوں کی فعال ترین فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ٹرانسپورٹ سیکٹر سے وابستہ گوندل گروپ مختلف سماجی و سیاسی حوالوں سے ایک شاندار ماضی رکھتے ہوئے کمیونٹی کے سماجی ڈھانچے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور بامقصد تقاریب کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔


ان تقاریب کا بنیادی مقصد پاکستانی کمیونٹی کو نا صرف ایک دوسرے کے قریب لانا بلکہ مختلف فلاحی منصوبوں میں ان کے عملی کردار کو یقنی بنانا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور خصوصا گوندل گروپ کی مثبت کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اور حاضرین محفل کو فیڈریشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے شمولیت کی دعوت دی جسے تمام حاضرین محفل نے بخوشی قبول کر لیا۔


چوہدری ثاقب طاہر نے خطاب کے بعد دوران گفتگو کمیونٹی کو بہت جلد فیڈریشن کی جانب سے ایک ہیڈآفس اور کمیونٹی سینٹر کے بنائے جانے کا بھی اعلان کیا۔
فیڈریشن کے نائب صدر چوہدری شہباز احمد کھٹانہ نے اپنے مخصوص اور محبت بھرے انداز میں تقریب کی نظامت کی جس پر حاضرین محفل نے انہیں بھرپور داد دی۔
ایاز احمد اور معروف صوفی گائیک قدیر اے خان نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
تقریب کے میزبان آراکین محمد عاطف گوندل، ساجد جٹ، عماز عمار ملک اور حاکم علی نے تمام مہمانوں ، مہمان خصوصی اور آرگنائزرز کا شکریہ ادا کیا۔