سینئر صحافی محمد ضیاالدین طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 29 نومبر 2021 13:09

سینئر صحافی محمد ضیاالدین طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سینئر صحافی اور ڈان کے سابق ایڈیٹر محمد ضیاالدین طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں پیر کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔سرکاری میڈیا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے 60 سال پر محیط شاندار کیریئر کیلئے خراج عقیدت پیش کیا جس میں دی نیوز انٹرنیشنل، ڈان اور ایکسپریس ٹربیون سمیت دیگر میڈیا اداروں کے لیے وسیع تعاون شامل تھا۔

وہ اسلام آباد میں ڈان کے سابق ریزیڈنٹ ایڈیٹر بھی تھے۔ضیاء الدین نے 1964 میں کراچی یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی بعد ازاں اسی سال انہوں نے پاکستان پریس انٹرنیشنل میں کب رپورٹ کے طور پر اس پیشے میں قدم رکھا۔بعدازاں انہوں نے ڈان میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ طویل عرصے تک اسلام آباد اور لاہور کیلئے بطور ریزیڈنٹ ایڈیٹر کام کرتے رہے، وہ 2006 سے 2009 تک لندن میں اخبار کے نمائندے بھی رہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور بعد ازاں 2002 سے 2006 تک ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ان کے انتقال پر ملک کی صحافت اور میڈیا برادری ،سیاستداروں اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :