نیر حسین بخاری کا سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 29 نومبر 2021 13:09

نیر حسین بخاری کا سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ضیاء الدین بے باک اور کہنہ مشق صحافی تھے ،صحافت کا ایک اور عہد تمام ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ضیاء الدین مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے مثالی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی ۔نیر بخاری نے ضیاء الدین مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :