چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ڈیلی ڈان کے سابق ایڈیٹر و سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 29 نومبر 2021 13:09

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ڈیلی ڈان کے سابق ایڈیٹر و سینئر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈیلی ڈان کے سابق ایڈیٹر و سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم صحافی ضیاء الدین کی صحافت کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی مرحوم ضیاء الدین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔