شہباز شریف کا سینئر صحافی اور روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر ایم ضیا الدین کے انتقال پر اظہارافسوس

پیر 29 نومبر 2021 13:09

شہباز شریف کا سینئر صحافی اور روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر ایم ضیا الدین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سینئر صحافی اور روزنامہ ڈان کے سابق ایڈیٹر ایم ضیا الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ضیاء الدین ایک قابل لکھاری، دانشور اور بڑے صحافی تھے، ان کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے، وہ صحافت میں استاد اور ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ضیاء الدین ڈٹ کر اصولوں پر کھڑے ہونے والی شخصیت تھے مگر وہ ایک نفیس اور شائستہ انسان تھے، آئین، جمہوریت اور صحافتی اصولوں کے لئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردو س میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔