Live Updates

پاکستانی کمیونٹی کیلئے پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

irfan khatana عرفان کھٹانہ پیر 29 نومبر 2021 13:00

پاکستانی کمیونٹی کیلئے پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کی جانب سے  فری میڈیکل کیمپ ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیرِانتظام سعودی نیشنل ہسپتال کے تعاون سے مکہ مکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں ضرورتمند مقیمین مستفید،
پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر اتاشی شیراز علی خان کی خصوصی شرکت اور منتظمیں کی کارکردگی کی تعریف،پاکستانی کمیونٹی کیلئے اسی طرح کے مزید فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔

مفتی عزیربھٹہ  ، ڈاکٹر خالد عظیم خٹک اور دیگر کا اظہارِ خیال

گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے سعودی نیشنل ہسپتال عزیزیہ مکہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو دوپہر دو بجے سے شام آٹھ بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔

(جاری ہے)

مہمانِ خصوصی پاکستان قونصلیٹ جدہ کے ویلفیئر اتاشی شیراز علی خان نی اس موقع پر منتظمین اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری ٹیم داد کی مستحق ہے جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے بہترین خدمت کی اور قونصل خانہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


صدر پاکستان تحریکِ انصاف مفتی عزیر بھٹہ نے حوصلہ افزائی پر مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی کی خدمت کیلئے ہم ہمہ وقت حاضر ہیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ سے  سینکڑوں نادار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جسمیں بچوں اور خواتین کی ایک کثیر تعداد شامل تھی۔ سینئر رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان قونصلیٹ مستقل بنیادوں پر ضرورتمند پاکستانیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

صدر پی ٹی آئی مکہ انور جاوید نے مستقبل میں اسی طرح کے مزید فری میڈیکل کیمپ لگانے کا عندیہ دیا۔ سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی سعودی عرب ارسلان شاہد نے ہسپتال انتظامیہ اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مثبت اقدام کو سراہا۔میڈیکل ڈائریکٹرز سعودی نیشنل ہسپتال ڈاکٹر فہیم الرحمن اور ڈاکٹر گلناز اور کارپوریٹ مارکٹینگ آفیسر دانیال نے مہمانِ خصوصی کا میڈیکل کیمپ میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں گائنی، جنرل فزیشن، ای این ٹی، پیڈز، میڈیکل سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز شامل ہیں۔


فری میڈیکل کیمپ کے اختتام پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے منتظمین کو تعریفی اسناد اور خصوصی گفٹس دیئے گئے۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مکہ سید وسیم واجد شاہ، سینئر نائب صدرارشد سیال، سیکرٹری انفارمیشن علی رضا، سیکرٹری فنانس چوہدری شہزاد، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن حافظ اکبر حسین، ممبر کووارڈینیٹرز عبداللہ سندھو، قیصر سندھو،ظہیر احمد، شاہد ملک، عبدالمنان، عبدالشکور، رشید خان کے علاوہ عدنان، محمد آصف، طارق احمد، کامران خان اور دیگر شامل تھے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جدہ اشفاق واحد نے منتظمین کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات