کراچی میں تشویشناک حالت میں ملنے والی نومولود بچی دم توڑ گئی

نومولود کے والدین کا تاحال پتہ نہ چل سکا، پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 29 نومبر 2021 13:13

کراچی میں تشویشناک حالت میں ملنے والی نومولود بچی دم توڑ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 نومبر 2021ء) : کراچی میں تشویشناک حالت میں ملنے والی نومولود بچی دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جھاڑیوں سے نومولود بچی تشویشناک حالت میں ملی تھی،بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ اس کی جان بچائی جا سکے۔بچی کا علاج این آئی سی میں جاری تھا جہاں وہ علاج کے دوران ہی دم توڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کے ورثاء کی تلاش تاحال جاری ہے۔پولیس کے مطابق بچی ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم تاحال معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔قبل ازیں بتایا گیا کہ بن قاسم تھانے کی حدود گلشن حدید میں واقع عائشہ اسپتال کے قریب سے نومولود بچے کے جھلسی ہوئی حالت میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر مددگار 15 نے فوری موقع پر پہنچ کر بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق بچہ شدید زخمی حالت میں ملا جو کہ آگ سے جھلسا ہوا تھا، بچے کو نامعلوم افراد پھینک کر فرار ہو ئے تھے پولیس کے مطابق بچہ علاقے کی ایک خاتون کو پڑا ہوا ملا۔

(جاری ہے)

خاتون نے بچہ دیکھتے ہی 15 کو اطلاع دی۔ بعدازاں بتایا گیا کہ کراچی میں نومولود کو جلانے کی خبر غلط نکلی ہے۔کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نومولود بچے کو نامعلوم افراد کچرا کنڈی میں ڈال گئے تھے۔پولیس کے مطابق کچرا کنڈی سے ملنے والا بچہ جلسہ ہوا نہیں ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچے کو جلد کی کوئی بیماری ہے۔بچے کو قومی ادارہ برائے اطفال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق ابتدا میں بچے کے جھلسے ہوئے ہونے کی اطلاعات بھی ملی تھی جو غلط نکلی۔ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے لیکن اس کے دو روز بعد بچی کا اعلاج کے دوران انتقال ہو گیا۔