اسلام آباد ،گاڑی کے سی این جی سلنڈر میں مہارت سے چھپائی گئی 33 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ، تین ملزمان گرفتار

پیر 29 نومبر 2021 13:30

اسلام آباد ،گاڑی کے سی این جی سلنڈر میں مہارت سے چھپائی گئی 33 کلو گرام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب انٹیلی جنس کی بنیاد پر چھاپہ مارکر گاڑی کے سی این جی سلنڈر میں مہارت سے چھپائی گئی 33 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب پشاور سے آنے والی گاڑی جس کی نمبر پلیٹ پر این ایچ اے کندہ تھا۔

کار کو انٹیلی جنس اطلاع پر روک کرچیک کیا تو گاڑی میں نصب سی این جی سلینڈر سے مجموعی طور پر 33 کلوگرام سے زائد منشیات جس میں 24 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام افیون اور 200 گرام آئس شامل ہے برآمد ہوئی۔حکا نے بتایا کہ تین ملزمان جن میں پشاور و چارسدہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ ان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے دوران انکشافات کی توقع ہے۔