وزارت ریلوے کے کم آمدن ملازمین کیلئے ہائوسنگ فنانس فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

پیر 29 نومبر 2021 13:30

وزارت ریلوے کے کم آمدن ملازمین کیلئے ہائوسنگ فنانس فراہم کرنے کا معاہدہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) وزارت ریلوے کے کم آمدن ملازمین کیلئے ہائوسنگ فنانس فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان ریلوے اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی معاہدے پر وزارت ریلوے اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے اعلی حکام نے دستخط کئے،ریلوے کے کم آمدن ملازمین کو گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہاکہ ریلوے کے نظام کو جدید نظام کے تحت اپ گریڈ کررہے ہیں،ریلوے میں محنت سے کام کرنے والوں کو مکمل سہولیات دی جائیں گی،ریلوے کے مزدوروں کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیں گے،وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق کم آمدن طبقے کو ترجیحی بنیادوں پر چھت دی جائے گی،پروگرام کے تحت ریلوے کے 7 مزدوروں ہو گھر بنانے کیلئے قرض دیں گے