انسداد منشیات فور س نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، 2خواتین سمیت4 ملزمان گرفتار

پیر 29 نومبر 2021 13:41

انسداد منشیات فور س نے منشیات سمگلنگ کی کوشش  ناکام بنادی ، 2خواتین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) انسداد منشیات فور س نے منشیات سمگلنگ کی کوشش  ناکام بناتے ہوئے  2خواتین سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے کر  بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی  ۔ پہلی کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراسلام آباد سے ابو ظہبی جانے والے جہانزیب خان نامی مسافر سے 3.5 کلو آئس برآمد کرلی ۔

ملزم نے منشیات ٹرالی بیگ میں چھپائی تھی۔  اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری کا رروائی میں اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف اسلام آباد نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزوکی مارگلہ کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے 2خواتین سمیت3ملزمان کوگرفتار کر لیا۔برآمدشدہ منشیات میں 24 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام افیون اور 200 گرام آئس شامل ہے۔برآمدشدہ منشیات گاڑی کی ڈگی میں موجود سی این جی سلنڈر میں  چھپائی گئی تھیں۔گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق پشاور جبکہ 2کا چارسدہ سے ہے۔اے این ایف ترجمان نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔