پیپلز پارٹی کا54واں یوم تاسیس کل منایا جائیگا

پیر 29 نومبر 2021 13:47

پیپلز پارٹی کا54واں یوم تاسیس کل منایا جائیگا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا54واں یوم تاسیس کل30نومبر کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی قائدین خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی تاریخ اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام 30نومبر1967ء کو عمل میں لایا گیا اس جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم رہے ہیں۔

1970ئ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی دوسری بری جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔پاکستان پیپلز پارٹی اب تک چار مرتبہ اقتدار میں آئی ذوافقار علی بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بنے جبکہ ان کی دختر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔اس وقت پیپلز پارٹی کی باگ ڈور چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ہاتھ میں ہے۔