فیصل آباد لاہور اور بہاولپور میں آلودگی کا راج

پیر 29 نومبر 2021 13:47

فیصل آباد لاہور اور بہاولپور میں آلودگی کا راج
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں فضائی ائلودگی کا راج برقرار ہے، فصلوں کی باقیات جلانے، اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں کی چمنیوں سے پھیلنے والا دھواں تاحال روکا نہیں جاسکا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق لاہور، فیصل ائباد، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں فضالی ائلودگی بڑھنے لگی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور دنیا کے ائلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر بھی رہا۔

پولیس کو اسموگ پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ائلودگی پھیلانے پر رواں ہفتے 135 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 116 افراد کو گرفتار کیا گیا۔لاہور میں اسموگ میں ٹرانسپورٹ کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر لاہور نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :