49 ویں سالانہ انٹر یونٹ کراٹے کے مقابلے 3 دسمبر سے شروع ہوں گے

پیر 29 نومبر 2021 13:58

49 ویں سالانہ انٹر یونٹ کراٹے کے مقابلے 3 دسمبر سے شروع ہوں گے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) واپڈا کے زیر اہتمام 49 ویں سالانہ انٹر یونٹ کراٹے کے مقابلے 3 دسمبر سے پی ایس بی جمنازیم ایوب سپورٹس کمپلیکس، کوئٹہ میں شروع ہوں گے۔ سپورٹس آفیسر واپڈا بابر اقبال کے مطابق 3 دسمبر کو مینجر/ کوچز میٹنگ ہو گی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں جن کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے ان میں انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور ٹیم کمائٹ شامل ہیں۔

4 دسمبر کو انفرادی اور ٹیم کاتا کے مقابلے ہوں گے جن میں 84 کلوگرام وزن سے زائد، 84 کلوگرام وزن سے کم، 75 کلو گرام جبکہ 67 کلوگرام کمائٹ شامل ہیں۔ 5 دسمبر کو 60 کلوگرام وزن سے کم، 55 کلوگرام وزن سے کم، 50 کلوگرام وزن سے کم، 50 کلوگرام اور ٹیم کمائٹ کے مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :