ملک میں ایک ہزارسی سی پاورکے موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

پیر 29 نومبر 2021 14:03

ملک میں ایک ہزارسی سی پاورکے موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) ملک میں ایک ہزارسی سی پاورکی موٹرکاروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2021 تک کی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی پاورکے 16,145 یونٹ کاروں کی پیداواراور18,233یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 121.89 فیصد اور135.65 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی پاورکے 7,276 یونٹس کاروں کی پیداواراور7,737 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اکتوبر2021 میں ملک میں ایک ہزارسی سی پاورکے 2,447 یونٹس کاروں کی پیداواراور2,631 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 1,941یونٹس ایک ہزار سی سی کاروں کی پیداواراور2,014 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں سوزوکی کلٹس کے 10,009 یونٹس کاروں کی پیداوار اور11,454یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سوزوکی کلٹس کے 3,841 یونٹس کاروں کی پیداواراور4,079 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ملک میں سوزوکی ویگن آر کے 6,136 یونٹس کاروں کی پیداواراور6,779 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ مال سال کی اسی مدت میں ملک میں سوزوکی ویگن آر کے 3,435 یونٹس کاروں کی پیداواراور3,658 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :