Live Updates

پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کل پشاور میں ہونے والا جلسہ تاریخ ساز ہوگا‘حافظ طارق محمود

پیر 29 نومبر 2021 14:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ممبر اوورسیز کوآرڈینیشن و سابق چئیرمین علماء ومشائخ حافظ طارق محمود نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پشاور میں ہونے والا جلسہ تاریخ ساز ہوگا آزادکشمیر بھر سے صدر جماعت چوہدری محمد یاسین اور اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ہزاروں کارکنان جلسہ عام میں شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس پشاور جلسہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کی نوید لے کر آئے گا چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی عام انتخابات میں پورے ملک سے کامیابی حاصل کرے گی عوام پیپلزپارٹی کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ دور میں تحریک انصاف نے ملک کے اندر افراتفری کا ماحول پیدا کیا مہنگائی میں اضافہ کیا نااہل حکمرانوں نے عوام کو خودکشیوں پر مجبو کر دیا۔ایک طرف لوگ کرونا وائرس اور ڈینگی وائرس سے مر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے وزراء ہوائی اعلانات کرتے جا رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت ملک کے اندر مہنگائی کا کھیل کھیل رہی ہے۔تحریک انصاف کے حکمران اپنی طاقت کے نشے میں اتنے مگن ہیں انھیں عوام کی پرواہ ہی نہیں ان شاء اللہ تعالیٰ پیپلزپارٹی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم پاکستان ہونگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات