فیصل آباد،فیسکو کا کل شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

پیر 29 نومبر 2021 14:30

فیصل آباد،فیسکو  کا کل شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو )نے کل شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پراہم نوعیت کی فوری مرمت کے کاموں کے باعث آج (منگل30نومبر) صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک 220کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے مان پور فیڈر ،132کے وی سٹی جی آئی ایس گرڈسٹیشن کے خواجہ گارڈن، نیو دوست سٹریٹ، خان سٹریٹ، سرفراز کالونی، داتا سٹریٹ اور ایل سی ایم فیڈر،132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے حسین پور بنگلہ، ماموں کانجن، دریابل، کوٹلہ اورمرید والا فیڈر صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک ،132کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے میانی فیڈر ،132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے واسا، طیب ٹیکسٹائل، احمد انٹر پرائزز اور آریان انڈسٹری فیڈر، 132کے وی چنیوٹ روڈگرڈسٹیشن کے رسول پور اور نور پور فیڈر ،132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کے ہمدرد ون فیڈر،132کے وی نڑوالا روڈگرڈسٹیشن کے راجہ چوک فیڈر ،132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے پیپلزکالونی نمبر2اوردوست سٹریٹ فیڈر ،220کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے مان پور فیڈر،132کے وی ماموں کانجن گرڈسٹیشن کے بنگلہ فیڈر علاوہ ازیں 30نومبر سے 2دسمبر تک(پانچ دن) صبح سات سے شام پانچ بجے تک،220/132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے گوجرہ روڈ فیڈرجبکہ صبح آٹھ سے صبح ساڑھے نو بجے تک اور سہ ساڑھے تین سے شام پانچ بجے تک  اور132کے وی ٹھیکریوالا گرڈسٹیشن کے الفرید فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔


متعلقہ عنوان :