پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ، ٹورنامنٹ کے آغاز میں 3،4 روز کی تاخیر کا امکان

ایک غیرملکی لیگ سے تاریخیں متصادم ہونے پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں : ذرائع کا دعوی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 نومبر 2021 14:43

پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ، ٹورنامنٹ کے آغاز میں 3،4 ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2021ء ) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات میں تیزی نہیں آسکی اور سب کچھ تاخیر کا شکار ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ہیں، ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا تھا جو ابھی تک نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں تاہم ڈرافٹنگ اب 14 اور 15 دسمبر کو ممکن ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل 7 کے آغاز کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی مگر اب کراچی میں پی ایس ایل 7 کے آغاز میں تین سے چار روز آگے کیے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک غیرملکی لیگ سے تاریخیں متصادم ہونے پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔