شناختی کارڈ پر ڈبل ایڈریس کو جواز بنا کر روزگار کے دروازے بند نہ کئے جائیں ،منیر عباسی ایڈووکیٹ

پیر 29 نومبر 2021 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) قومی وطن پارٹی پاکستان سندھ کے صوبائی انفارمیشن سیکریٹری منیر عباس عباسی ایڈوکیٹ ،عابد بھٹی،خورشید الرحمان،ڈاکٹر افضل اعوان،ریحان خان،نوید تنولی،خالد اعوان اور نعیم اشرف نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی شناختی کارڈ پر ڈبل ایڈریس کو جواز بنا کر دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے عوام پر روزگار کے دروازے بند کئے اور اس سال بھی فرسٹ ایئر میں داخلہ لینے والے بچوں پر ڈومیسائل کی پابندی لگا کر تعلیم کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے طلبہ و طالبات اور والدین پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

اب اس وقت ان کے ڈومیسائل بھی نہیں بنائے جا رہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت فی الفور ڈومسائل پر ڈبل ایڈریس پابندی کو ختم کرے اور غریبوں کیلئے تعلیم کے دروازے کھولے جائیں ۔