پنجاب یونیورسٹی نے چھ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 29 نومبر 2021 17:09

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے چھ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی نے سید محمد مسعود عالم ولد سید محمد مستقیم کواردوکے مضمون میں عہد یوسفی اور مشتاق احمد یوسفی (تحقیقی و تنقیدی مطالعہ)، کے موضوع پر،طوبی احمددختر اکرام اللہ کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں عالمی ماحولیاتی تبدیلی: چین کا ابھرتا ہوا کردار اور پاک چین اقتصادی راہداری کے پاکستان کے ماحول پر اثرات کے موضوع پر،سمرا سعید دختر سعید احمدکوایجوکیشن کے مضمون میں سیکنڈری اسکول کے اساتذہ کرام کے کام کی مصروفیت کے ساتھ سمجھے گئے ادارتی تعاون اور بنیادی خود تشخیصی کا تعلق کے موضوع پر،سلمی نسیم دختر محمد نسیم کوفارسی کے مضمون میں تصحیح تاریخ شاکر خانی با شرح حال نو یسندہ و جایگاہ وی درادب فارسی کے موضوع پراوراحسان اللہ ولدمحمد نواز کوانفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں لائبریری اور انفارمیشن مینجمنٹ میں طریقہ ہائے تحقیق کے رجحانات: پاکستانی مصنفین کے تحقیقی مقالہ جات کا مطالعہ کے موضوع پر، اور عائشہ شوکت دختر شوکت جاوید بٹ کوفارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری) کے مضمون میں بلاثبوت مانع گنٹھیا ادویہ کی معیاری ثابت شدہ متبادل ادویہ میں کایا پلٹ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔