شیخ شید سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان ، ڈنمارک دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر گفتگو

دوطرفہ تعلقات میں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،ڈنمارک سفیر کی بات چیت پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان روابط کو مزیدفروغ دیا جائیگا،پاکستان ڈنمارک کی مختلف شعبوں میں اعلی مہارت سے استفادہ کریگا،شیخ رشید احمد

پیر 29 نومبر 2021 18:45

شیخ شید سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات ،پاکستان ، ڈنمارک دوطرفہ تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے ڈنمارک کی سفیرلیز روزن ہوم نے ملاقات کی جس میں پاکستان ، ڈنمارک دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعلقات کو کثیرالجہتی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ ڈنمارک سفیر نے کہاک دوطرفہ تعلقات میں تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ڈنمارک سفیرنے بتایاکہ افغانستان میں پائیدارامن کے خواہشمند ہیں۔پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوطرفہ ‘‘گرین معاہدہ’’ جلد دستخط ہوجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ گرین معاہدے سے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان کاروباری تعلقات میں وسعت آئیگی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان روابط کو مزیدفروغ دیا جائیگا،پاکستان ڈنمارک کی مختلف شعبوں میں اعلی مہارت سے استفادہ کریگا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اورڈنمارک کے درمیان کاروباری رکاوٹوں کو ختم کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میں پائیدارامن کی کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ افغان شہریوں بلخصوص بچوں اور خواتین کواشیائے زندگی کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ بین الاقوامی برادری انسانی ہمدری کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد اور معاونت کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ایک لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان سے انخلاء میں معاونت کی۔ انہوںنے کہاکہ تشویش ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث افغانستان میں کہیں انسانی قحط ناپیدا ہوجائے۔ ملاقات میں وزارت داخلہ کے اعلی حکام اورڈنمارک سفارتخانہ کے عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔