سینیٹرمحمد ایوب کی خالی نشست کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان

پیر 29 نومبر 2021 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 30 نومبر سے 2 دسمبر 2021 تک جمع کرائے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 11 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔