سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازوں پر پابندی عائد کردی

فیصلہ کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تازہ ترین وباء کی وجہ سے کیا گیا ہے، سعودی وزارت داخلہ

پیر 29 نومبر 2021 18:45

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ یہ فیصلہ کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی تازہ ترین وباء کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے جن ممالک سے پروازیں معطل کی ہیں ان میں جمہوریہ ملاوی، جمہوریہ زیمبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشلز، جمہوریہ ماریشس اورجمہوریہ کوموروس شامل ہیں۔

عرب میڈیا نے سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ ممالک سے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ آنے والے غیر ملکی مسافروں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے تاہم وہ سعودی حکام کی طرف سے اجازت یافتہ دیگر ممالک میں 14 دن قرنطینہ کرکے سعودیہ آسکتے ہیں۔