ویٹرنری یونیو رسٹی میں اینیمل ہیلتھ مانیٹرنگ فریم ورک کے مو ضو ع پر تین روزہ ٹریننگ اختتا م پذیر

پیر 29 نومبر 2021 17:42

لاہور۔29نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 29 نومبر2021ء) :یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں ویٹس کیئر کلب اور بروک پاکستان کے زیر اہتمام اینیمل ہیلتھ مانیٹرنگ فریم ورک کے مو ضو ع پر ڈاکٹر ویٹر نری میڈیسن کے طلبہ کے لیئے تین روز سے جاری ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں ہوا ۔ تقریب کی صدارت وا ئس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے کی اورشر کاوریسورس پرسنز کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو وا ئس چانسلرپروفیسرڈاکٹر مسعود ربا نی ، بروک پاکستان سے ڈاکٹرجا وید گوندل، پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ پندرہ طلبہ نے شر کت کی۔

اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے طلبہ میں پیشہ وا رانہ عملی سر گرمیو ں کو اُ جا گر کرنے کے لیئے کامیاب ٹریننگ کا انعقاد کروانے پر بروک پاکستان کی کا وشو ں کو سرا ہا۔

(جاری ہے)

بعد ازیں وا ئس چانسلرپروفیسرڈاکٹر نسیم احمد کا مختلف کلا سز کے سی آر / جی آر اور پرا کٹرز کے ساتھ انٹر یکٹیو سیشن کا انعقاد ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف ،پروفیسر ڈاکٹر علی رضا اعوان سمیت طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

پروفیسرڈاکٹر نسیم احمدنے اپنے خطاب میں سینئر اور جونیئر طلبہ کو ایک دوسرے کے ساتھ کیمپس میں اچھے تعلیمی میل جول قا ئم کرنے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا نیزاُنہو ں نے طلبہ کو کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے سافٹ سکلز سیکھنے کے بارے میں کہا

متعلقہ عنوان :