یو ای ٹی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں مصوری اور خاکہ نگاری پر نمائش کا انعقاد

پیر 29 نومبر 2021 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے 100 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ یونیورسٹی کی ماحولیات اور باغبانی (انوائرنمنٹ اینڈ ہارٹیکلچرل)سوسائٹی نے مصوری، خاکہ نگاری اور خطاطی پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا۔ انٹر ڈیپارٹمنٹل آرٹ اینڈ پیٹنگ مقابلے میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ای ایچ سوسائٹی کے زیر اہتمام نمائش میں شاندار فن پاروں نے شرکا ء کے دل جیت لئے ۔ فن پاروں میں یو ای ٹی کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔یونیورسٹی طلبا نے رنگوں کی مدد یونیورسٹی کا ماضی، حال اور مستقبل بیان کیا۔ کینوس پر بکھری تاریخ نے شرکا کی بھرپور توجہ سمیٹی ۔اس نمائش میں ججز کے فرائض یونیورسٹی کے سابق طلبا نے سرانجام دئیے ۔ بہترین فن پاروں کے تخلیق کاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز پروفیسرڈاکٹر آصف علی قیصر نے یو ای ٹی کے مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :