فیصل آباد:ڈائیوو روڈ پر مارکی میں آگ لگنے سے محنت کش جھلس گیا

ستیانہ روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا

پیر 29 نومبر 2021 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) ڈائیوو روڈ پر مارکی میں آگ لگنے سے محنت کش جھلس گیا جبکہ ستیانہ روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ڈائیوو روڈ پر واقع جمیرہ پیلس مارکی کے کچن میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس دوران کچن میں کام کرتے ہوئے محنت کش 26 سالہ حبیب الرحمن ولد صدر زمان بری طرح جھلس گیا، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا کر مذکورہ شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا جبکہ دوسرا واقع ستیانہ روڈ پر واقع 77 سیم والا اڈا کے قریب بابو ظہیر فیبرکس میں شارٹ سرکٹ کے باعث کپڑے کی ویسٹ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :