فیصل آباد:اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف کا گرینڈ ایکشن

دو سائزنگ یونٹس کے بوائلر کو غیر معیاری ایندھن جلا کر آلودگی پھیلانے اور سموگ کا باعث بننے پر سیل اور تین یونٹس کے مالکان کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ

پیر 29 نومبر 2021 20:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے دو سائزنگ یونٹس کے بوائلر کو غیر معیاری ایندھن جلا کر آلودگی پھیلانے اور سموگ کا باعث بننے پر سیل اور تین یونٹس کے مالکان کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں انڈسٹریل یونٹس کے بوائلرکو چیک کیا اور متعدد بار اصلاح کے نوٹسز کے باوجود خلاف ورزی پر ماڈرن سائزنگ اور مدینہ سائزنگ کے بوائلر کو سیل اور تین یونٹس کو موقع پر بھاری جرمانہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات پر انسداد سموگ اقدامات کے تحت بھٹوں،انڈسٹریل یونٹس کی مسلسل چیکنگ کا سلسلہ جاری اور آلودگی پھیلانے کی پاداش میں ایکشن لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :