برطانیہ،طوفان’ ’ آرون‘‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

پیر 29 نومبر 2021 20:17

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) برطانیہ میں طوفان آرون کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیز ہوائوں اور طوفان کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ڈھائی لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ مختلف موٹرویز اور شاہراہوں پر درخت گرنے یا برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی ا?مدورفت میں رکاوٹ بھی دیکھنے میں ا?ئی۔رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ وارننگ ختم کردی گئی جبکہ درمیانے درجے کی یلو وارننگ اب بھی برقرار ہے۔