گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

گورنر شاہ فرمان نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش، نیک تمناؤں کا اظہار ، ملاقات میں صوبہ بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا

پیر 29 نومبر 2021 21:24

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ہلال امتیاز) نے پیر کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں تعارفی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر شاہ فرمان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کورکمانڈر پشاور تعیناتی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملاقات میں صوبہ بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال اور بارڈر منیجمنٹ پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں صوبہ میں بیری شہد، زیتون اور زعفران کی وسیع پیمانے پر کاشت منصوبہ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا اور منصوبہ کی کامیابی کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔#