سرداروں وڈیروں جاگیر داروں نے سندھ کو تباہ و برباد کر دیا ہی: ایاز لطیف پلیجو

سندھ حکومت ان مظلوموں کو انصاف دلوانے کے بجائے قاتلوں کی سرپرستی کرنے میں لگی ہوئی ہی:سربراہ عوامی لیگ

پیر 29 نومبر 2021 21:51

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سرداروں وڈیروں جاگیر داروں نے سندھ کو تباہ و برباد کر دیا ہے آئے روز نوجوانوں کا قتل اور خواتین کا قتل معمول بن گیا ہے یہ بات عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے عمرکوٹ کے بھٹائی ھال میں جشن لطیف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ سندھ حکومت ان مظلوموں کو انصاف دلوانے کے بجائے قاتلوں کی سرپرستی کرنے میں لگی ہوئی ہے میڈیکل یونیورسٹی کی طلبہ ڈاکٹر نوشین کاظمی ، ناظم جوکھیو ، فھمیدہ سیال ، کنیا لال ، اور دیگر سندھی نوجوانوں اور خواتین کو سازش کے تحت قتل کروا کے خودکشیاں دکھا رہے ہیں اور ان کے قاتلوں کی سندھ حکومت سندھ پولیس مقتولوں کے بجائے قاتلوں کی سرپرستی کرتے ہوئے نظر آتی ہے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سندھ میں اتنے بیگناہ قتل ہونے والے نوجوانوں اور خواتین کے قاتلوں کا نوٹس تک نہیں لیتے انہوں نے کہا وڈیرے جاگیردار اور سردار اور بڑے بھائی ہمیں طعنے دیتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو ، جی ایم سید ، رسول بخش پلیجو سوریہ بادشاہ ، اور دیگر نے سندھی قوم کے لیے جدوجہد کی اس کے نتیجے میں شہید ہو گئے یہ سندھی قوم بیدار نہیں ہوگی جب تک انصاف نہیں ملے گا یہ بھی کہتے ہیں کہ ایاز لطیف پلیجو تقریریں کرنے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن میں کہتا ہوں اب سندھ میں انقلاب آنے والا ہے وڈیرے سردار جاگیر دار اور زرداری گروپ جس نے سندھ کو تباہ و برباد کر دیا ہے ان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اس سے پہلے میں وفاق سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایک پاکستان لیول کی کانفرنس بلائی جائے ہمیں سندھ والوں کو بھی سنا جائے انہوں نے کہا تھر عمرکوٹ سمیت سندھ میں روزانہ خودکشیاں ہوتی ہیں لوگ مر رہے ہیں یہ کیوں ہو رہا ہے اس کی وجہ کیا ہے کیا ان میں سے قتل نہیں ہیں پولیس درست تحقیقات نہیں کرتی وڈیروں سرمائے داروں کے کہنے پر خودکشی کی صورت میں ہونے والے قتلوں کو بھی تحقیقات میں ختم کر دیتی ہے انہوں نے کہا کروڑوں روپے کے اخراجات سے بنائے گئے اسکولوں اور اسپتالوں کی بلڈنگز موجود ہیں لیکن ان میں نہ تعلیم کی سہولت ہے نہ صحت کی سہولت ہے اگر سیریس مریضوں کو لیکر آتے ہیں ان کو بغیر دیکھے حیدرآباد اور کراچی ریفر کیا جاتا ہے وہاں پر ان کا علاج کرنے کے بجائے مردہ خانے میں پھینک جاتا ہے سکولوں میں تعلیم دینے کے بجائے ساتزعا اپنے پرائیویٹ سکول کھول کر ان کو ٹائم دیتے ہیں اور ان میں اچھی تعلیم دیتے ہیں سرکاری سکولوں میں ان کا تقرر ہے ان سکولوں کو تباہ و برباد کر رہے ہیں جب تک ان پرائیویٹ اسکولوں کالجوں میں ان سرکاری اساتذہ کی پرائیویٹ اسکولوں کالجوں میں ڈیوٹی دینے پر پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی تب تک سندھ کی تعلیم کا بیڑا غرق رہے گا انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے غریبوں کو تباھ و برباد کر دیا ہے غریب فاقہ کاٹ رہے ہیں سندھ حکومت اور وفاقی حکومتوں کی آپس میں تضادات کی وجہ سے غریب لوگ ان کا شکار ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے مسائل ہل نہیں ہو رہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی پنجاب سے سندھ میں زیادہ ہے وفاقی حکومت سندھ پر الزام لگا رہی ہے کہ سندھ میں مہنگائی سندھ حکومت کر رہی ہے جبکہ سندھ حکومت والے وفاق پر الزام لگا رہے ہیں کہ وفاق مہنگائی کر رہی ہے اس کا نتیجہ یے نکلا ہے کہ سندھ حکومت اور وفاق حکومت کی سرد جنگ کی وجہ سے سندھ کے غریب لوگ تباھ و برباد ہو رہے ہیں انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پوری سندھ میں منشیات گٹکا سفینا مین پڑی وغیرہ پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام چل رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت منشیات کو ختم کرنے کے لیے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے مگر ان پر عمل کیوں نہیں کراتی اس سے واضع ہو رہا ہے کہ سندھ حکومت یے گٹکا ، سفینا ،مین پڑی ، شراب اور دیگر منشیات خود چلا رہی ہے عوامی تحریک کی سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ ان عوامی ووٹوں سے منتخب ہونے والے اسمبلی ممبران کا آپ گھیرائو کریں جنہوں نے سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے آگے انتخابات میں ان کو بری شکست دیکر ان کو بتا دیں کہ عوامی مسائل ہل نہ کرنے کی سزا کیا ہے۔

#