فواد چوہدری کا سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 29 نومبر 2021 22:24

فواد چوہدری کا  سینئر صحافی ضیاء  الدین کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ڈان نیوز کے سابق ایڈیٹر و سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیا الدین کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مرحوم ایک باصلاحیت اور آزاد صحافی تھے، ان کی شخصیت میں دیانت اور دلیری شامل تھی، مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔