شیخ رشید احمد کا سینئرصحافی ضیاء الدین کے انتقال پراظہار افسوس

پیر 29 نومبر 2021 22:24

شیخ رشید احمد کا  سینئرصحافی ضیاء الدین کے انتقال پراظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئرصحافی ضیاء الدین کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضیاء الدین صاحب کی وفات کی خبرسن کرانتہاء صدمہ ہوا۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کری؛ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،ضیاء الدین صاحب کی رحلت سے شعبہ صحافت میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پٴْر نہیں ہوگا۔ ضیاء الدین صاحب شعبہ صحافت میں ایک مشعل راہ کا درجہ رکھتے تھے۔