الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوامیں سینیٹرمحمدایوب کے استعفٰی کے بعد خالی نشست پرشیڈول کا اعلان کردیا

سینیٹرمحمدایوب کے استعفٰی کے بعد خالی نشست پرالیکشن رواں سال 20 دسمبر کو ہوگا،الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا

پیر 29 نومبر 2021 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوامیں سینیٹرمحمدایوب کے استعفٰی کے بعد خالی نشست پرشیڈول کا اعلان کردیا ۔خالی نشست پر پولنگ 20دسمبر2021 کوہوگی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹرمحمدایوب کے استعفٰی کے بعد خالی نشست پرالیکشن رواں سال 20 دسمبر کو ہوگا،پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، ریٹرننگ آفیسرآج پبلک نوٹس جاری کریگا،ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی 30 نومبرسے 2 دسمبرتک جمع کئے جاسکیں گے،3 دسمبرکو کاغذات جمع کرنیوالے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،6 دسمبرتک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کی جائیگی،اپیلیں 8 دسمبرتک داخل کرائی جاسکتی ہیں،ٹرائیبونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کریگا،11 دسمبرکو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی،امیدوار کاغذات 13 دسمبر تک واپس لے سکیں گے۔