انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر176روپے سے تجاوز کر گئی

پیر 29 نومبر 2021 23:18

انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر176روپے سے تجاوز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر176روپے سے تجاوز کر گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 175.40روپے سے بڑھ کر176.10روپے اور قیمت فروخت 175.60روپے سے بڑھ کر176.20روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 177.50روپے سے کم ہو کر177.20روپے اور قیمت فروخت178روپے سے کم ہو کر177.70روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے کم ہو کر197.30روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر199.80روپے پر آ گئی جبکہ30پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232.50روپے سے بڑھ کر233.80روپے اور قیمت فروخت236روپے سے بڑھ کر236.30روپے ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :