ون ڈے پالیسی پر چلنے والی حکومت نے قوم کوکرب میں زندگیاں گزارنے پر مجبور کردیا ہے، ایم پی اے چودھری اختر علی خاں

پیر 29 نومبر 2021 23:56

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) حکومت کا کوئی ویژن اور مشن نہیں ،ون ڈے پالیسی پر چلنے والی حکومت نے قوم کوکرب میں زندگیاں گزارنے پر مجبور کردیا ہے حکومتی وزراء اورمشیروں کے بیانات سے واضح ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی نالائق اور نااہل ترین حکومت ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،چیئرمین یونین کونسل سادھوکے چودھری محمد گلفام ورک، وائس چیئر مین یونین کونسل سادھوکے حافظ غلام رسول،سماجی سیاسی رہنما چودھری کاشف ریاض ورک اور محمد اسلام مغل نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرول،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے مہنگائی سے پوری قوم تنگ آچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی،بیروزگاری،جھوٹ،یوٹرن نئے پاکستان کی شناخت بن چکی ہیں اور حکومت بے حسی حالات کے ستائے ہوئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے نام پر نا اہل حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں کی پاکستانی قوم ہی نہیں پوری دنیا کی جمہوری قوتیں شدید مذمت کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت تمام الزامات سے سرخرو ہوگی الزام لگانے والے ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی