Live Updates

شریف برادران نے چوہدری برادران سے بے وفائی کی‘ذوالفقارکھوسہ

شریف فیملی نے چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلی بنانے کا وعدہ کیا تھا‘ سینئر سیاستدان

منگل 30 نومبر 2021 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سابق گورنر پنجاب اور نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھی سردار ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے چوہدری برادران سے بے وفائی کی،شریف فیملی نے پرویزالٰہی کو وزیراعلی بنانے کا وعدہ کیا تھا،چوہدری برادران کی بات درست ہے کہ شریف برادران نے وعدہ خلافی کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران جنہیں سب سے بڑاکرپٹ کہتے تھے اب ان کے ساتھ میز پربیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو کر رہے ہیں وہ سیاست نہیں ہے۔ان سے سوال کیا گیا کیا تحریک انصاف میں کسی کے اشارے پر گئے تھے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان میرے گھرآئے تھے ، میںکسی کے اشارے پرنہیں چلتا۔ذوالفقارکھوسہ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ کو آصف زرادری اپنی جماعت میں شامل کرلیں گے اس پر انہوںنے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے کہ جو جس جانب مرضی چاہے لے جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات