عابد علی نے عبداللہ شفیق کی اننگز کو بہترین قرار دے دیا

خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان میچ جیتا، جو ہمارے لئے بہت اہم ہے: اوپننگ بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 30 نومبر 2021 12:32

عابد علی نے عبداللہ شفیق کی اننگز کو بہترین قرار دے دیا
چٹاگانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2021ء ) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جس میں سے اہم کر دار عابد علی نے بہترین بلے بازی کرکے ادا کیا اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق عابد علی نے میچ کی پہلی اننگ میں 133 اور دوسری اننگ میں 91 رنز کی شاندار اننگ کھیل کو ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا ۔

(جاری ہے)

میچ جیتنے کے بعد عابد علی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ شفیق ڈیبیو کر رہے ہیں ، ہم نے کریز پر قدم جمائے رکھنے کی بھر پور کوشش کی ، ناقص گیند وں کا انتظار کیا اور اس طرح سکور کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، میری ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی اچھی رہی اور اسی ذہنیت کے ساتھ یہاں بھی کھیل پیش کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ عبداللہ شفیق نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی ، میں اسے زیادہ کریڈٹ دینا چاہوں گا ، وہ وکٹ پر بہت ہی بہترین تھا اور میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں ، مجھے دوسری اننگز میں 91 رنز پر آوٹ ہونے کا افسوس ہے لیکن مجھے یہ خوشی بھی ہے کہ ہمیں کامیابی ملی ۔